پورٹو ریکو (08 نومبر 2025): نیو یارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے جمعہ کو پورٹو ریکو کا دورہ کیا، اور وہاں مسجد جا کر نماز بھی ادا کی۔
نیو یارک سٹی کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی نے جمعے کے روز پورٹو ریکو کے دارالحکومت سان خوان میں واقع ایک مسجد کا دورہ کیا اور وہاں مقامی مسلمانوں کے ساتھ جمعہ کی نماز ادا کی۔
نماز کے بعد انھوں نے تقریر بھی کی اور مسجد کے سوپ کچن انھوں نے مستحقین میں کھانا بھی تقسیم کیا۔ میئر منتخب ہونے کے بعد یہ ظہران ممدانی کا پہلا مذہبی دورہ ہے، انھوں نے پورٹو ریکو میں ایک مصروف دن گزارا اور سیاسی ملاقاتیں کیں۔
#ممداني يزور أحد المساجد في بورتو ريكو بعد فوزه بمنصب #عمدة_نيويوركhttps://t.co/3HS12ZUF7z pic.twitter.com/zmTsATBkBC
— الوطن الإلكترونية (@WatanNews) November 8, 2025
Mayor-Elect Mamdani delivered his first post-election address at a mosque in Puerto Rico today. Hundreds of Muslims, supporters, and media joined the gathering. A powerful moment of faith, unity, and leadership.#Mamdani #PuertoRico #Unity #Community pic.twitter.com/usf2E0eT2K
— Shamsul Haque, MPA (@shaque2000) November 7, 2025
ممدانی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ وہ موجودہ میئر ایرک ایڈمز سے عبوری عمل کے دوران مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ نئے سال کے آغاز پر شہریوں کے لیے بہتر خدمات یقینی بنائی جا سکیں، انھوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ اگلے پچاس دنوں میں سب کچھ درست سمت میں آگے بڑھے گا۔
ممدانی سے جب نیویارک کی پولیس کمشنر جیسیکا ٹِش کے ICE (امریکن امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ) ایجنٹس سے متعلق طرزِعمل پر سوال کیا گیا، تو انھوں نے کہا کہ وہ واضح ہدایات دیں گے کہ نیویارک پولیس آئی سی ای کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔ انھوں نے کہا ’’میں نیویارک کے شہریوں کے لیے ہمیشہ کھڑا رہوں گا، خاص طور پر اس وقت جب ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈی پورٹیشن فورس بنانے کی کوشش کریں گے۔ میری ہدایت کے تحت نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کسی ایسے اقدام میں حصہ نہیں لے گی جس کا مقصد نیویارک کے عوام کو خوف زدہ کرنا ہو۔‘‘


