جمعرات, ستمبر 10, 2026
اشتہار

زو کیپر کو بیوی اور سیاحوں کے سامنے شیر نے مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں 37 سالہ زو کیپر رائن ایسلی کو بیوی اور سیاحوں کے سامنے شیر نے مار ڈالا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی ریاست اوکلاہوما میں شو کے دوران 37 سالہ رائن ایسلی ٹائیگر کے حملے میں ہلاک ہوگئے۔

جب شیر نے ان پر حملہ کیا اس وقت سیاحوں کے ساتھ ان کے بیوی اور کمسن بیٹی بھی موجود تھی۔

ایسلی کا تعلق ’ٹائیگر کنگ‘ جو ایزوٹک سے بھی تھا جب وہ شو کے اختتام کی طرف بڑھ رہے تھے تب ان پر شیر نے اچانک حملہ کیا۔

شیر کے حملے کے بعد ریسکیو حکام کو فوری بلایا گیا اور وہ چند منٹوں میں جائے وقوعہ پر پہنچے لیکن تب تک رائن دم توڑ چکے تھے۔

ری پارک حکام کے مطابق یہ ٹائیگر ان کے پاس کافی عرصے موجود تھا۔

رائن کی موت پر گرولر پائنز ٹائیگر پرزرو کا کہنا ہے کہ ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ شیر کے حملے میں رائن ایسلی کی موت ہوگئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ وائن وائلڈ لائف کنزرویشن کے حامی تھے، جانوروں سے محبت ان کی زندگی کے ہر پہلو سے عیاں تھی، انہوں نے اپنی زندگی ان کی دیکھ بھال کے لیے وقف کردی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں