The news is by your side.

Advertisement

زولینڈرٹو کا پریمئیر، سیلفی کا عالمی ریکارڈ

لندن: ہالی ووڈ کی فلم ’’ زولینڈر ٹو ‘‘ کے شاندار پریمیئرمیں معروف اداکاروں کی شرکت نے تقریب کو چارچاند لگا دیئے۔ ادکار بین اسٹیلرنے سب سے بڑی سیلفی اسٹک سے تصویر بناکرعالمی ریکارڈ بھی بنا دیا۔

ہالی ووڈ کی فلم زولینڈر ٹو کا شاندار پریمیئرلندن میں ہوا، تقریب میں فلم کے مرکزی کردار بین اسٹیلر، پینی لوپ کروزاوراوون وِلسن نے شرکت کرکے پریمیئرکو چارچاند لگا دیے۔

اس موقع پربین اسٹیلر نے سب سے بڑی سیلفی اسٹک سے سیلفی لے کرعالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

انھوں نے ساتھی اداکاروں کی مدد سے ساڑھے آٹھ میٹر لمبی سیلفی اسٹک میں موبائل لگایا اوراسے کافی بلندی پرپہنچا کرسیلفی بنائی جس کی گنیز بک آف ریکارڈز کے جج نے باقاعدہ تصدیق کردی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں