ژوب : ایف سی اور حساس اداروں نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں کالعدم تنظیم کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر چار مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کارروائی پہلے سے گرفتار مبینہ شدت پسندوں کی نشاندہی پر کی گئی۔
کارروائی کے دوران چھ میزائل بمعہ فیوز، سات راکٹ لانچر گولے بمعہ فیوز اور دھماکہ خیز مواد بھی بر آمد کر لیا گیا۔
- Advertisement -
سرکاری ذرائع کے مطابق ایک اور کارروائی میں گوال اسماعیل زئی کے علاقے سے بھی کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں دو افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔