ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

میرے ہاتھ سے دولت کی لکیر ’لیک‘ ہورہی ہے، زویا ناصر

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ میری امی کہتی ہیں کہ میرے ہاتھ سے دولت کی لکیر ’لیک‘ ہورہی ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ڈرامہ سیریل ’ماہ نور‘ کی کاسٹ نے شرکت کی جس میں ہمایوں اشرف، زویا ناصر، خدیجہ سلیم اور ماہ نور شامل تھیں۔

’ماہ نور‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیر سے جمعہ رات 9 بجے نشر کیا جائے گا، جبکہ پہلی قسط آج نشر کی جائے گی۔

یہ پڑھیں: ماہ نور: ہمایوں اشرف اور خدیجہ سلیم کے ڈرامے کا ٹیزر جاری

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں ملک عقیل، عدنان شاہ ٹیپو، آغا مصطفیٰ حسن، روبینہ اشرف، طالیہ جان، سلینا سپرا، علی خان، فاطمہ گوہر، انعم تنویر، ایمن شہزادی، رانا محبوب سلطان، معاذ اسحاق، رمشا عمران ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی نور کلام اور ہارون احمد نے لکھی ہے جبکہ اس کے ڈائریکٹر عرشی علی اور حشام سید ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

ندا یاسر نے سوال کیا کہ کس چیز کے لیے آپ کی جیب کھلی رہتی ہے؟ جواب میں زویا ناصر نے کہا کہ اس چیز میں بہت کنفیوژ ہوں کیونکہ میرے چہرے ہیں، امی اور بھابھی کہتی ہیں کہ میرے ہاتھوں سے دولت کی لکیر لیک ہورہی ہے کیونکہ میرے پاس جو پیسے آتے ہیں وہ میں اُڑا دیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں پر جو چیز میرے دل کو اچھی لگ جائے چاہے وہ میرے لیے کسی اور کے لیے ہو تو میں وہ خرید لیتی ہوں، فضول خرچی نہیں کرتی کفایت شعار بھی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے ٹریولنگ پسند نہیں لیکن رشتے دار زیادہ بیرون ملک ہیں تو مجھے سفر کرنا پڑتا ہے، سب سے زیادہ پیسے میرے گروژری پر خرچ ہوتے ہیں۔ سبزیاں، پروٹین وغیرہ خریدتی ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں