جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

زباب رانا کی ’خودسر‘ کے سیٹ سے تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ زباب رانا کی ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ کے سیٹ سے تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کیں، ایک تصویر میں انہیں دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

زباب رانا تصاویر میں ڈرامے کی کاسٹ بابر علی، سحر افضل، ارسلان خان ودیگر کے سازتھ موجود ہیں۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہم پر اپنی محبتیں برسانے کا شکریہ، خودسر دیکھتے رہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zubab Rana (@zubab.rana)

سوشل میڈیا صارفین بھی ’خودسر‘ کی تعریف کررہے ہیں لیکن اداکارہ کے منفی کردار ’شازما‘ پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ میں ہمایوں اشرف(ذیشان)، زباب رانا (شازما)، سحر افضل، راحت غنی، رضوان علی جعفری، عمران اسلم، ارسلان خان، سلمان فیصل ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’خود سر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری اور سید علی بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں