اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

زباب رانا نے ’خودسر‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کردیں

اشتہار

حیرت انگیز

اداکارہ زباب رانا نے ڈرامہ سیریل ’خودسر‘ کے سیٹ سے تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ زباب رانا نے ’خودسر‘ کے سیٹ سے ڈرامے میں اپنی فیملی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خودسر فیملی۔‘

زباب رانا کی تصاویر پر مداحوں کی جانب سے کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں اور ان کے منفی کردار پر مداح اپنی رائے بھی ظاہر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ زباب رانا ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ میں (شازما) کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ میں ہمایوں اشرف(ذیشان)، سحر افضل (نازیہ)، راحت غنی، رضوان علی جعفری، عمران اسلم، ارسلان خان، سلمان فیصل ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

’خود سر‘ کی ہدایت کاری کے فرائض سید فیصل بخاری اور سید علی بخاری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی اسما سیانی نے لکھی ہے۔

ڈرامہ سیریل ’خود سر‘ پیر سے جمعے کی رات 9 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں