The news is by your side.

Advertisement

جنرل زبیرمحمود کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ، گارڈآف آنر پیش کیا گیا

اسلام آباد: ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سی جے سی ایس سی جنرل زبیرمحمود حیات کا نیول ہیڈکوارٹرز پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شاندار استقبال کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے جنرل زبیرمحمود حیات کو گارڈ آف آنرپیش کیا، اس دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سربراہ پاک بحریہ سے الوداعی ملاقات کی۔

پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے جنرل زبیر محمود حیات کی غیر معمولی خدمات کو سراہا جبکہ جنرل زبیرمحمودحیات نے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں اضافے پر نیول چیف کی تعریف کی۔

نیول ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر جنرل زبیرمحمودحیات نےپاک بحریہ کےپرنسپل اسٹاف افسران سےبھی الوداعی ملاقات کی۔

یاد رہے کہ رواں سال 19 اپریل کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امن تک حرمین شریفین کو خطرہ رہے گا، دنیا میں جنگی ساز و سامان کا بڑے پیمانے پر لین دین جاری ہے۔

مشرق وسطیٰ میں امن تک حرمین شریفین کو خطرہ رہے گا: جنرل زبیر محمود حیات

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کو بھی اپنے مفاد اور دفاع کے لیے اس شعبے میں توجہ دینی ہوگی، پاکستانی افواج کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، کسی بھی مس ایڈونچر و مس کیلکولیشن کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں