تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

زلفی بخاری نے شعیب اختر کا ’چیلنج‘ قبول کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا چیلنج قبول کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق معاون خصوصی زلفی بخاری اور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کے درمیان ٹویٹر پر دلچسپ گفتگو ہوئی۔

چند روز قبل شعیب اختر نے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کو ٹویٹر پر چیلنج دیا تھا کہ ’اگر وہ ان کی 6 گیندیں کھیل لیں گے تو انعام میں انہیں موٹر سائیکل دی جائے گی۔‘

فہد مصطفیٰ کو دیا گیا یہ چیلنج زلفی بخاری نے قبول کرلیا اور اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں آپ کا چیلنج قبول کروں گا۔‘

زلفی بخاری کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ’یہ دیکھیں، یہاں ایک اور چیلنجر آگئے، خیریت ہے؟‘

سابق فاسٹ بولر کی اس ٹویٹ پر زلفی بخاری نے لکھا کہ ’جی ہاں، یہاں سب خیریت سے ہے دوست، میں سنجیدہ ہوں، میں آپ کی ہر گیند کو مس کردوں گا اور پھر انعام میں ملنے والی موٹر سائیکل عطیہ کردوں گا۔‘

شعیب اختر نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہ معاملہ سنجیدگی کی جانب بڑھ رہا ہے، اگر ایسی بات ہے تو میں آپ کو ہر گیند پر موٹر سائیکل دوں گا، شرط یہ ہے کہ آپ کو ہر گیند اپنے بلے سے چھونی ہوگی۔‘

سابق بولر نے مزید لکھا کہ ’پھر کیا کہتے ہیں، یہ چیلنج کب کرنا ہے؟‘

Comments

- Advertisement -