The news is by your side.

Advertisement

اقوام متحدہ کے باہر 27 ستمبر کو تاریخی مظاہرہ ہوگا، زلفی بخاری کا اعلان

واشنگٹن: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے باہر 27 ستمبر کو کشمیریوں کے حق میں تاریخی مظاہرہ ہوگا۔

امریکا پہنچنے پروزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مشن کشمیرپرنیو یارک پہنچےہیں، صدر ٹرمپ کے ساتھ اُن کی اہم ملاقات ہوگی۔زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پسند کرتے ہیں۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان عالمی رہنماؤں کوکشمیرکی صورتحال پراعتمادمیں لیں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کچھ دیر قبل وفد کے ہمراہ امریکا پہنچے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور مسئلہ کشمیر میں اجاگر بھی کریں گے۔

مزید پڑھیں: مشن کشمیر: وزیر اعظم امریکا پہنچ گئے، 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور مودی کی ملاقات دشوار ہے البتہ سیاست میں کوئی بھی چیز حتمی نہیں ہوتی۔ دوسری جانب یہ بھی اطلاعات سامنے آئیں کہ اقوام متحدہ اور امریکی حکام دونوں رہنماؤں کی ملاقات کروانے کے خواہش مند ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں