لندن : وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری کا کہنا ہے کہ اوورسیزپاکستانیوں کو قبضہ مافیا، سرمایہ کاری میں رکاوٹوں پرشکایات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری برطانیہ کے دورے کے بعد دبئی روانہ ہوگئے۔
زلفی بخاری کا لندن روانگی سے قبل کہنا تھا کہ دورے سے برٹش پاکستانیوں کے مسائل سے مزید آگاہی ملی۔
وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کی عمران خان سے بہت امیدیں قائم ہیں، اوورسیزپاکستانیوں کوقبضہ مافیا، سرمایہ کاری میں رکاوٹوں پرشکایات ہیں۔
زلفی بخاری نے اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے ممبران اوورسیز پاکستانی ہوں گے، 50 افراد پرمشتمل ایڈوائزری کونسل بھی کام کرے گی۔
وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ویزا سمیت دیگرسروسز آن لائن کررہے ہیں۔
زلفی بخاری کی برطانیہ میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ کے لیے مہم
یاد رہے کہ گزشتہ روز بریڈ فورڈ میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو اقتصادی طاقت بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔