مجھے باہر بھجوانے کے لیے عمران خان نے کسی کو فون نہیں کیا، زلفی بخاری zulfi buhari
The news is by your side.

Advertisement

مجھے باہر بھجوانے کے لیے عمران خان نے کسی کو فون نہیں کیا، زلفی بخاری

لاہور: تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ دو تین دن سے میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا، مجھے باہر بھجوانے کے لیے عمران خان نے کسی کو فون نہیں کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، زلفی بخاری نے کہا ہے کہ میرا نام ای سی ایل میں نہیں بلیک لسٹ میں تھا، بلیک لسٹ میں نام ہونے کا مجھ سمیت کسی آفیشل کو علم نہ تھا، ایئرپورٹ پہنچا تو مجھے اس بارے میں علم ہوا۔

میرا حسن اور حسین نواز سے موازنا نہ کیا جائے، لندن نہیں بھاگا، واپس آیا ہوں اور کہیں نہیں جارہا

زلفی بخاری

زلفی بخاری کے مطابق پی ٹی آئی کے خلاف سازش کی جارہی ہے، مجھے باقاعدہ چھ دن کے لیے باہر جانے کی اجازت دی گئی تین دن میں واپس آگیا، میرا حسن اور حسین نواز سے موازنا نہ کیا جائے، لندن نہیں بھاگا، واپس آیا ہوں اور کہیں نہیں جارہا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا دوست ہونے کے سبب میرے خلاف پروپیگنڈا ہورہا ہے، میرے خلاف کرپشن کا کوئی الزام نہ نیب کا کوئی ریفرنس ہے، مجھ پر کوئی کرپشن چارجز ہیں نہ کوئی الزامات ہیں۔

زلفی بخاری نے کہا کہ پاناما لیکس میں نام آنے پر میری کمپنیوں کی انکوائری ہوئی، میں نے پاکستان میں کام کبھی نہیں کیا، سار اکام لندن میں ہی کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر جانے کے لیے باقاعدہ درخواست دی تھی، ہائیکورٹ نے میری رٹ منظور کرلی ہے، نیب کو نظر انداز نہیں کیا، پاکستان میں اپنے معاملے کا دفاع کروں گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں