عمان : پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری سے ملاقات میں عمانی وزیر ڈاکٹرمہدبن سید نے کہا عمان پاکستان میں افرادی قوت کے تبادلے سمیت سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی روابط میں پیش رفت ہوئی ، دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح وفود کے تبادلے جاری ہے۔
عمانی وفد کے دورہ پاکستان کے بعد حکومتی رہنمازلفی بخاری عمان پہنچ گئے، زلفی بخاری کے عمان پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
زلفی بخاری کی عمانی وزیر افرادی قوت ڈاکٹرمہدبن سید سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
زلفی بخاری عمانی سرمایہ کاروں اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاکستان عمان کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی گفتگو ہوگی۔
زلفی بخاری نے کہا کہ دونوں ممالک کےتعلقات کے نئے اورمضبوط دورکاآغاز کرنا ہوگا جبکہ عمانی وزیر کا کہنا تھا کہ عمان افرادی قوت کے تبادلے سمیت سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔
اس موقع پر زلفی بخاری نے عمانی وزیر برائے افرادی قوت کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
خیال رہے رواں ماہ عمانی تاجروں کے وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت زلفی بخاری عمان گئے ہیں۔