جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

زلفی بخاری کا رانا ثناء اللہ پر مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کی سازش کا الزام

اشتہار

حیرت انگیز

اٹک: تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے راناثناءاللہ پر مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کی سازش کا الزام لگادیا اور کہا رانا ثناء اللہ پرقتل کے اٹھارہ مقدمات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے شیخ راشد شفیق کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رانا ثنااللہ پر 18 قتل کے مقدمات درج ہیں، یہ دہشت گرد ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ دین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے، مسلمانوں کو لڑوانے کی ساری سازش رانا ثنااللہ کررہے ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے مزید کہا پوری دنیا نے خان صاحب کی گواہی دی ہے، یہ سب آزادی مارچ کوروکنے کے لیے کر رہے ہیں۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم نے کبھی کچہریوں کے گیٹ بند نہیں کئے مگر آج بند ہیں، جو مدینہ پاک کی سرزمین پر ننگے پاؤں جاتا ہے اس پر مقدمہ بنایا گیا، رانا ثنااللہ خود کئی بار توہین مذہب کرتے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کیلئے چوہدری شیر کہتے رہے وہ قاتل ،بھتہ خور ہے، یہ امپورٹڈ حکومت جہاں جائے گی، ان کے سامنےعوامی ردعمل ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ جھوٹے مقدمات کے خلاف عوام کو باہر نکلنا ہوگا، ہم ان کی ہر سازش کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں