اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

زلفی بخاری سینیٹ کی نشست سے دستبردار ہوگئے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زلفی بخاری نے سینیٹ کی نشست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

زلفی بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ میرے سینیٹ کے کاغذات روکنے کیلیے بہانے بنائے گئے لہٰذا واضح کرنا چاہتا ہوں میرے کاغذات قانونی طور پر مکمل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے وکیل پُر اعتماد ہیں کہ ہم یہ کیس جیت جائیں گے، اپنے ساتھیوں ناصر عباس اور حامد خان کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کرنا پڑے گا، میرے اس اقدام سے پارٹی اور ساتھیوں کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: زلفی بخاری، اعظم سواتی، فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد

انہوں نے کہا کہ اس لیے میں نے اس نوٹیفکیشن کو چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی کیلیے میری جدوجہد دہائیوں پرانی ہے، ہر دور میں پارٹی کا مفاد میرے ذاتی مفاد سے بالاتر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی کے سفر میں یہ قیمت ادا کرنے پر مجھے خوشی ہے، کوئی بھی سیٹ میرے اور ساتھیوں کیلیے حیثیت نہیں رکھتی، میری جگہ منتخب ہونے والے علامہ ناصر عباس کو بہت مبارک ہو۔

زلفی بخاری نے کہا کہ ناصرعباس مشکل حالات میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے، یقین ہے وہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں