اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ بروقت بےسہارا پاکستانیوں کی مدد کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کا شکرگزار ہوں، حکومت پاکستان نے بھی1276بےسہارا افراد کو مفت ٹکٹس فراہم کئے۔
یہ بات انہوں نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقات کے موقع پر کہی، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے دورہ یو اے ای کے موقع پر وہاں مقیم پاکستانیوں نے ملاقات کی تھی۔
Our #UAE diaspora has given us amazing support, a Big Thankyou to all Pakistanis who went far & beyond to help out the most vulnerable during #Covid_19
From🇦🇪:
75,000 repatriated
Approx 300 flights
1276 given free tickets
757 destitutes given shelter
19000 rations distributed pic.twitter.com/JDp52wFh6Z— Sayed Z Bukhari (@sayedzbukhari) July 24, 2020
ملاقات میں زلفی بخاری نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا، زلفی بخاری نے کہا کہ بروقت بےسہارا پاکستانیوں کی مدد کرنے پر پاکستانی کمیونٹی کا شکر گزار ہوں، کورونا سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کورونا کے باعث یواے ای سے75000پاکستانی وطن واپس آچکے ہیں، پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پی آئی اے کی154خصوصی پروازیں چلائی گئیں۔
حکومت پاکستان نے1276بےسہارا افراد کو مفت ٹکٹس فراہم کئے، اس کے علاوہ یو اے ای میں19000سے زائد پاکستانیوں میں مفت راشن تقسیم کیا گیا۔