The news is by your side.

’اے آر وائی نیوزسے لے کر پی ٹی آئی لیڈر شپ تک سب پر ظلم ہوا‘

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ آج تحریک انصاف بھرپور پاور شو کا مظاہرے کرے گی فاشسٹ حکومت نے بہت ظلم کرلیا آج عوام بولیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جتنے بھی ظلم کئے گئے آج عوام اس کا جواب دیں گے عوام کا جذبہ دیکھ کر سب کو سمجھ آجائے گی کہ حکومت نے کتنا ظلم کیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوزسے لے کر پی ٹی آئی لیڈر شپ تک سب پر ظلم ہوا ہے اور حکومت آواز دبانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج عوام باہر نکلے گی اور جیت صرف حقیقی آزادی کی  ہوگی۔

سندھ ہائی کورٹ میں اے آر وائی نیوز کی جانب سے این اوسی منسوخ کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا۔

جس کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے سماعت کرتے ہوئے اے آر وائی نیوز کا این اوسی منسوخ کرنے کے نوٹی فکیشن پرعمل درآمد معطل کر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے 17 اگست کے لیے فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیئے۔

وکیل اے آر وائی نیوز بیرسٹرایان نے بتایا کہ اس سےپہلےبھی انتقامی کارروائیاں شروع ہوگئی تھیں، اے آر وائی قواعد کے تحت کام کر رہا ہے۔

وکیل نے کہا کہ 2018 میں ہی درخواست کردی تھی اور 2021 میں اےآروائی نیوز کی درخواست منظورکرلی گئی۔

بیرسٹر ایان کا کہنا تھا کہ نوٹی فکیشن معطلی کے بعد اے آر وائی نیوزکی نشریات بحال ہونی چاہییں ، سندھ ہائی کورٹ اےآروائی نیوزکی نشریات بحالی کاحکم دے چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ نوٹی فکیشن کی معطلی کے بعد نشریات بحال نہ ہوئیں تو توہین عدالت کی درخواست دائرکریں گے۔

وکیل اے آر وائی نیوز نے بتایا کہ عدالت کے سامنے آج کچھ موادپیش نہیں کیاگیا، عدالت نے دوسرے فریق کا مؤقف سننے کے بعد نوٹی فکیشن معطلی کا حکم جاری کیا ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کا نامور نشریاتی ادارے ’اے آر وائی نیوز‘ کا نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) منسوخ کردیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں