تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

زلفی بخاری کا گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم انکشاف

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں شفیق نامی شخص کوفروخت کی تھی اب ڈیلر کی مرضی گھڑی جہاں چاہے فروخت کرے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ گھڑی خریدنے کا دعویدار عمرفاروق مجرمانہ ریکارڈ رکھتا ہے عمرفاروق ناروے میں بڑے فراڈ میں ملوث ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان نےگھڑی فروخت کر دی انہیں پیسے مل گئے اب ڈیلر کی مرضی ہے وہ گھڑی کو جہاں چاہے فروخت کرے، 2019 میں اسٹائل واچ نامی دبئی کے ڈیلر نےگھڑی فروخت کیلئے پیش کی گھڑی کی فروخت میں فرح خان کس طرح ملوث ہےثابت کیاجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھڑی کی ڈیل شفیق کیساتھ کس نےکی ہےمجھےنہیں معلوم، عمرفاروق کہہ رہا ہے 2 ملین ڈالرکی گھڑی خریدی اورکوئی ثبوت نہیں ہے حیرانی کی بات ہے اتنی بڑی ڈیل کی گئی اورکوئی ثبوت نہیں ہیں۔

’سعودی تحفہ ’’ گھڑی‘‘ نایاب اور دنیا میں صرف ایک ہے، فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کر رہے ہیں‘

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان نے گھڑی کی فروخت سے رقم پر کیپٹل گین ٹیکس دیا ہوا ہے عمران خان نے گھڑی فروخت کی رقم ڈیکلیئر کی ہوئی ہے۔

Comments

- Advertisement -