زلفی بخاری کا کمشنر راولپنڈی کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

سابق معاون خصوصی زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی من گھڑت اور جھوٹی رپورٹ بنانے پر موجودہ کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کےخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں زلفی بخاری نے کمشنر راولپنڈی کو 1 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گلزار حسین شاہ بدنام زمانہ کرپٹ بیوروکریٹ ہیں جنہیں ڈسکہ الیکشن میں کرپشن اور دھاندلی میں ملوث ہونے کی وجہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔
زلفی بخاری نے موقف اپنایا ہے کہ گلزارحسسین شاہ کو خصوصی طور پر سابق کمشنر کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔
اس کے باوجود کہ انکوائری کمیٹی کے بقیہ دو ممبران نے تحقیقاتی رپورٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا لیکن گلزار حسسین شاہ نے پھر بھی رپورٹ میں بغیر ثبوت زلفی بخاری پر اختیارات کے ناجائز استمعال کا الزام عائد کیا۔
اس کیس میں گلزار حسسین شاہ کو عدالت میں الزامات کو ثابت کرنا پڑے گا یا پھر الزام عائد کرنے کی وجہ بتانی پڑے گی، ثبوت اور شواہد کی عدم دستیابی کی صورت میں کمشنر راولپنڈی کو 1 ارب روپے کا ہرجانہ ادا کرنے پڑے گا۔