The news is by your side.

Advertisement

پاکستان اور یو اے ای حکام کی آج اہم ملاقات، بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا

اسلام آباد : اوورسیزپاکستانی محنت کشوں کے مسائل کے حل کیلئے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے حکام کے درمیان اہم ملاقات آج ہو گی، جس میں کورونا وباکے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیزپاکستانی محنت کشوں کے مسائل کے حل کیلئے حکومتی کوششیں تیز کردی گئی ، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے حکام کے درمیان اہم ملاقات آج ہو گی۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی زلفی بخاری اہم دورے پر یو اے ای میں موجود ہیں ، زلفی بخاری کی یو اے ای وزیر افرادی قوت نصیر بن ثانی سے کچھ دیر میں ملاقات ہو گی۔

ملاقات میں یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے پر مشاورت ہوگی اور کورونا وبا کے دوران بے روزگار ہونے والے پاکستانیوں کا معاملہ اٹھایا جائے گا

دوران ملاقات بے روزگار پاکستانی مزدوروں کی ملازمتوں پر دوبارہ بحالی پر بھی گفتگو ہوگی۔

اپنے دورے کے دوران زلفی بخاری پاکستانی قونصلیٹ کا دورہ کریں گے جبکہ سفارت خانے کے حکام اور کرونا کی صورت حال میں متحرک کردار ادا کرنے والی پاکستانی کمیونٹی سے ملاقاتیں کریں گے۔

زلفی بخاری کرونا وائرس کے دوران کمیونٹی کو بھرپور تعاون فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کریں گے جبکہ اوور سیز پاکستانیوں کی آسانیوں کے لیے مختلف تجاویز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں