اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

ثنا خواں ذوالفقار علی حسینی آہوں سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک، اے آر وائی فیملی کا اظہارِ‌ افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد سے تعلق رکھنے والے معروف ثنا خواں ذوالفقار علی حسینی کو آہوں سسکیوں کے ساتھ سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف ثنا و نعت خوان ذوالفقار علی حسینی کو دو روز قبل طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اُن کی حالت مزید بگڑ گئی تھی۔ ڈاکٹرز نے صبح خبر دی کہ ثنا خوان رضائے الہیٰ سے انتقال کرگئے۔

ذوالفقار علی حسینی کا نماز جنازہ گلش کینز فاطمہ سوسائٹی میں ادا کیا گیا جس میں سیدحسینی شاہ قمبر والےسمیت دیگرنعت خوانوں کی شرکت کی۔انہیں سخی حسن قبرستان میں سیکڑوں سوگواران کی آہوں سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ اےآروائی فیملی نے ذوالفقارعلی حسینی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور ورثاء کے لیے صبر کی دعا بھی کی۔

اے آر وائی فیملی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اُن کےک درجات کو بلند کرے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں