لاہور میں چور مشہور ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر کا صفایا کر گئے جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایک انسٹا گرام پیج پر کچھ گھنٹے قبل پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس ٹیم ذوالقرنین اور کنول آفتاب کے گھر کا جائزہ لے رہی ہے۔ گھر میں ہر جگہ سامان بکھڑا پڑا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن کے مطابق ذوالقرنین اور کنول آفتاب کی غیر موجودگی میں ڈاکو ان کے گھر میں داخل ہوئے۔ ڈاکو گھر سے زیورات اور کچھ قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔
- Advertisement -
واردات کے وقت ٹک ٹاکر جوڑی سیلاب متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے گئی تھی۔ گھر میں ڈکیتی کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعا کی اپیل کی ہے۔
View this post on Instagram