تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

برازیل:جنگل میں منفرد میراتھن ریس کا انعقاد

برازیل: دلچسپ اور منفرد میراتھن ریس نے جنگل میں منگل کا سماں باندھ دیا، اعصاب شکن مقابلے میں مردوں میں واڈی جارج اور خواتین میں جوسی بینسن نے میدان مارلیا ہے۔

ایمیزون کے جنگلات میں انوکھی میراتھن ریس ہوئی، جس میں سترہ ممالک کے پینسٹھ ایتھلیٹ نے حصہ لیا، جنہیں دو سو پچھتر کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا تھا۔

رنرز کو منزل مقصود پر پہنچنے کے لیے کئی دشوار گزار مراحل، رکاوٹوں اور ندی نالوں سے گزرنا پڑا۔

اس موقع پر کئی کھلاڑی انجریز کا شکار ہوئے تو کئی بیچ راستے میں ہی ہمت ہار گئے ، تھکا دینے والے اعصاب شکن مقابلے میں صرف چھبیس کھلاڑی مقررہ فاصلہ طے کرنے میں کامیاب ہوسکے۔

مردوں میں پہلی پوزیشن گواڈی لوپ کے کھلاڑی واڈی جارج نے حاصل کی جبکہ خواتین میں برطانوی ایتھلیٹ جوسی بینسن نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

Comments

- Advertisement -