شارجہ : پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ویمنز ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔ آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ سات وکٹوں سے فاتح رہا۔
تفصیلات کے مطابق شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئےسات وکٹوں پر ایک سو چھ رنز اسکور کیے۔
بسمہ معروف چونتیس اور اسماویہ اقبال اکتیس رنز بناکر نمایاں رہیں۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین وین نائکرک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں پر حاصل کرلیا۔وین نائکرک نے سرسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی اسماویہ اقبال سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔