اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

اداکارمحمدعلی مرحوم کے نام ایک شام

اشتہار

حیرت انگیز

Meem-Sheen-Khay_avatar_1401530173-50x50 کراچی ……. رپورٹ:  م ش خ

گذشتہ دنوں محمد علی فیڈریشن کے بانی اشرف علی اور مرکزی صدر عبدالوسیع قریشی نے ماضی کے سپرہٹ ہیرو محمد علی مرحوم کے اعزاز میں ایک خوبصورت شام کا اہتمام کیا، تقریب کی مہمان خصوصی زیبا بیگم تھیں، پروگرام کی کمپئرنگ اداکار حسن سومرو اورعظمیٰ طاہر نے کی ۔

اس موقع پر اداکار محمد علی مرحوم کی اہلیہ زیبا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ہمارے نوجوان اداکار بہت باصلاحیت ہیں، کراچی اور حیدرآباد نے مجھے اور محمد علی کو خصوصی محبت سے نوازا جس کے لئے میں ان کی مشکورہوں، محمد علی کی پرستاروں کی تعداد لاکھوں میں تھی اور آج کی تقریب میں بھی آرٹس کونسل مہمانوں سے بھرا ہوا ہے، جس سے یہ بات ثابت ہوگئی کہ محمد علی آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے، میں نے ان کے ساتھ پہلی فلم ”چراغ جلتا رہا“ کی تھی اس وقت میں نے سوچابھی نہ تھا کہ بعد میں یہ جوڑی علی زیب کے نام سے مشہور ہوگی، کراچی میرا شہر ہے میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کراچی سے ہی کیاتھا۔

- Advertisement -

اداکار ندیم نے کہا کہ محمدعلی فلم انڈسٹری کی قد آور شخصیت تھے، میری ان کے ساتھ پہلی فلم” بازی“ تھی یہ سپرہٹ فلم تھی، علی نے اس فلم میں میرے ساتھ بہت تعاون کیا، اداکار مصطفےٰ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی لوگوں میں محبت تقسیم کرتے تھے، ان جیسا اداکار پیدا نہیں ہوگا ،وہ حقیقی طور پر ایک بڑے آرٹسٹ تھے، انہیںکبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ثقافتی انقلاب کی ضرورت ہے کیونکہ قومیں اپنی ثقافت سے جانی جاتی ہیں۔

سینیئرتجزیہ نگار نواب حسن صدیقی نے کہا کہ محمد علی کو ایک روحانی قوت حاصل تھی جو انہیں ان کے والد سے ورثے میں ملی تھی وہ خاموشی سے لوگوں کی مدد کیا کرتے تھے، محمد علی فیڈریشن کے بانی اشرف علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میں آپ سب کا مشکورہوںکہ آپ نے محمد علی فیڈریشن کی تقریب میں بھر پور شرکت کی، ہماری تنظیم کی روح رواں زیبا بھا بھی ہیں جو ہر قدم پر ہماری رہنمائی اور حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔

محمد علی فیڈریشن کے مرکزی صدر اور معروف صحافی وسیع قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے کراچی آکر زیبا بھابھی نے پرستاروں سے محبت کاثبوت دیا ہے، بعدازاں محمد علی کی اہلیہ اور ماضی کی سپرہٹ ہیروئین زیبا بیگم نے محمد علی فیڈریشن کی جانب سے سنئیراداکار ندیم بیگ معمر رانا، معیدرضوی ، نواب حسن صدیقی، خالد سلیم موٹا، سلمیٰ مراد ، بینجنو نواز محمد عزیز، موسیقار نیاز احمد ، گلوکار افراہیم ، تنویر آفریدی،اداکارہ سلومی، جبکہ صحافیوں میں اطہر جاوید صوفی ،وسیع قریشی ، پرویز مظہر ، ذیشان صدیقی، مصور جعفری، نعیم قریشی ، طارق لودھی، سلیم باسیطہ اور اے آر وائی نیٹ ورک کے م ش خ کو” دی گریٹ محمد علی ایوارڈز“ اپنے دست مبارک سے دیئے۔

تقریب ایوارڈز کے دوران ایک خوبصورت میو زیکل پروگرام بھی پیش کیا گیاجس میں معروف فنکاروں نے اپنے فن کا جادو جگا یا، اس موقع پر مصطفےٰ قریشی ، زیبابیگم اور ندیم نے اے آر وائی ویب سے خصوصی گفتگو کی، مصطفیٰ قریشی نے بتایا کہ میں اے آر وائی کا پروگرام ”کھراسچ“ بڑے شوق سے دیکھتا ہوں اور میں عمران خان اور طاہرالقادری کے حوالے سے جو گفتگو اے آر وائی کے پروگرام ”کھراسچ“ میںمبشر لقمان کرتے ہیں میں اس سے اتفاق کرتاہوں،حالانکہ میں پی پی پی کا نظریاتی کارکن ہوں اور اے آر وائی ویب کا مطالعہ بڑے شوق سے کرتا ہوں، جس دن مصروفیات کی وجہ سے اے آر وائی نہیں دیکھ پاتا، اس دن میں اے آر وائی ویب دیکھتاہوں، اس میں کوئی شک نہیں کہ اے آر وائی کی ویب قابل تعریف ہے، میں خلوص دل سے ویب کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں کہ ان کی کارکر دگی لاجواب ہے۔

محمدعلی کی اہلیہ اور پنجاب سنسر بورڈ کی چیئرمین اور ماضی کی معروف ہیروئین اداکارہ زیبا نے اے آر وائی ویب کو بتایا کہ وہ اے آر وائی کے پروگرام ”جیتو پاکستان“ بہت شوق سے دیکھتی ہیں، یہ میرا پسندیدہ پروگرام ہے، ویب کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ زیبا بیگم نے بتایا کہ صبح کے اوقات میں ”گڈمارننگ شو“ اکثر دیکھتی ہوں، صبح کے پروگرام کئی چینلز سے آن ائیر ہوتے ہیں مگر اے آر وائی کا ”گڈ مارننگ شو“زندگی کی حقیقت سے بہت قریب ہوتا ہے، ڈرامہ سیریل کے حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ ڈرامہ سیریل دراڑ بہت شوق سے دیکھتی ہوں اور سیریل ”چپ رہو“ کے حوالے سے انہوںنے بتایا کہ یہ سیریل بھی اچھی ہے جبکہ سوپ ”رشتے“ توواقعی کمال کا سوپ ہے اور میری بہن ہدایت کارہ اور اداکارہ سنگیتا نے تو کمال کر دکھایا کہ اس سوپ میں انہوں نے واقعی کمال کی اداکاری کی ہے اور مجھے لگتا ہے کہ سنگیتاکے پرستار اس سوپ کو ضرور دیکھتے ہونگے۔

انہوں نے محمد علی فیڈریشن کے چیئرمین سید اشرف علی اور صدر وسیع قریشی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت مشکور ہیں انہوںنے محمد علی مرحوم او ر میرے اعزاز میں اتنی اچھی تقریب منعقد کی، اداکار ندیم نے اے آر وائی ویب کوبتایا کہ میر ایک سوپ ”میرے اپنے“ اے آر وائی ڈیجیٹل سے آن ائیر ہوا تھا وہ قابل تعریف سوپ تھا، سیریل” بابل کی دعائیں لیتی جا“بہت ہی اچھا سیریل ہے ۔

اداکار ندیم نے اے آر وائی ویب کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ میں رات کے اوقات میں ویب کا مطالعہ کرتا ہوں اس میں کوئی شک نہیں کہ اے آر وائی کی ویب کی تحریر واقعی کمال تحریر ہے اور ویب پر خاص توجہ دی گئی ہے، انہوںنے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگراموں کے حوالے سے بتایا کہ اے آر وائی کی سیریل اور سوپ اپنی مثال آ پ ہوتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ اے آر وائی ویب اور اے آر وائی ڈیجیٹل تمام چینلز میں اپنی مثال آپ ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں