ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان میں 10 سے 15 ارب ڈالرز سرمایہ کاری ہونے کے امکانات

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں 10 سے 15 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہونے کے امکانات ہیں سعودی عرب کا 38 رکنی کاروباری وفد آج شام اسلام آباد پہنچے گا۔

سعودی عرب سے سرمایہ کاروں اور عہدیداروں پر مبنی 38 رکنی وفد نائب وزیر سرمایہ کاری کی قیادت میں آج شام پاکستان پہنچے گا۔ ملک میں اس دورے کے ساتھ ہی 10 سے 15 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہونے کے امکانات ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پاک سعودی سرمایہ کاری کا ابتدائی سیشن پیر کی صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی حکام سعودی وفد کو سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بریفنگ دیں گے۔ سعودی وفد کے سربراہ نائب وزیر سرمایہ کاری ابتدائی سیشن جب کہ پاکستان کے وزیر تجارت سیشن میں اختتامی خطاب کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پاکستانی اور سعودی وفود کے درمیان بزنس ٹو بزنس اجلاس بھی کل شیڈول ہیں جس میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات چیت کی جائے گی۔

سعودی وفد آج پاکستان پہنچے گا، 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع

سعودی وفد کے ساتھ ریکوڈک منصوبے پر مذاکرات جاری رکھنے کے معاملے پر بات ہوگی۔ اس کے علاوہ سولر اور ونڈ منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات چیت کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں