پیر, جون 3, 2024
اشتہار

بھارتی فوج کے کپواڑہ میں قتل عام کو 30 سال مکمل، متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فوج کے کپواڑہ میں قتل عام کو تیس سال مکمل ہوگئے ، 27جنوری 1994 کو بھارتی فوجی نے کپواڑہ میں50 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے کپواڑہ میں قتل عام کو تیس سال مکمل ہوگئے، کپواڑہ قتل عام میں خونریزی کےواقعات میں ملوث بھارتی فوجیوں کو آج تک سزا نہ ملی، قتل عام میں مدراس رجمنٹ کے سیکنڈ لیفٹیننٹ جی ڈی ایس بخشی کے زیر کمان فوجی ملوث تھے۔

ہیومن رائٹس رپورٹ میں بتایا گیا کہ حقائق مسخ کرنے کیلئے اس وقت کے ضلع ترقیاتی کمشنر کو بھارتی فوج نے ہیڈکوارٹرز بلایا ، بھارتی فوج نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہیڈکوارٹرز بُلاکر اس پر دباؤڈالا اور بعد میں بھارتی فوج کےعدم تعاون پراس معاملے کو مکمل بند کردیا گیا۔

- Advertisement -

ستائیس جنوری انیس سو چورانوے کو بھارتی فوجیوں نے ضلح کپواڑہ میں اندھا دھند فائرنگ کر کے پچاس سے زائد کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

قتل عام کی تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوائری کا قیام عمل میں لایا گیا مگررپورٹ پیش نہ کی گئی ، مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کا واحد مقصد آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔

کپواڑہ قتل عام کے متاثرین گزشتہ30سال سے انصاف کے منتظر ہیں، 30 برس گزرنے کے باوجود اس اندوہناک واقعے کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔

کپواڑہ قتل اور ایسے دیگرسنگین واقعات بھارتی حکومت کے سیکولر ازم نعروں پر طمانچہ ہیں۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں