تازہ ترین

نائجیریا فوج کی کارروائی، بوکوحرام کے 30جنگجو ہلاک،338 مغوی بازیاب

نائجیریا: نائجیرین فوج شدت پسندوں کے خلاف متحرک ہوگئی ہے، کارروائی میں چونتیس شدت پسند ہلاک کر دیئے، کارروائی کے دوران تین سو اڑتیس مغویان کو بھی بازیاب کرالیا۔

فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی نائجیریا کے شمال مشرق میں قائم بوکوحرام کی کیمپس پر کی گئی، کارروائی کے دوران تیس جنگجو مارے گئے جبکہ تین سو اڑتیس مغویوں کوبازیاب کرالیا گیا ہے، جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

جنگجوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک اور کارروائی میں چار مبینہ خود کش حملہ آور بھی مارے گئے۔

گزشتہ سال اپریل میں بوکوحرام نے دوسو سے زائد اسکول کی طالبات کو اغواء کرکےبین الاقوامی توجہ حاصل کرلی تھی، دوہزار نو سے ابتک نائیجیریا میں سترہ ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ پچیس لاکھ سے زائد افرادنقل مکانی کرچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -