ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

اشتہار

حیرت انگیز

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ اور خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اصغر خان رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر آج پی اے ایف پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر پریڈ کا معائنہ اور خطاب کریں گے، پاک فضائیہ کے جدید جنگی جہاز فلائی پاسٹ کا بھی مظاہرہ کریں گے۔

- Advertisement -

ایئرڈیفنس کورس میں بہترین کارکردگی پر سارجنٹ حبیب الرحمان کو چیف آف ایئراسٹاف ٹرافی سے نوازا گیا۔

پی اے ایف ٹرافی کیڈٹ خوشحال خان خٹک کو دی گئی ، ایوی ایشن کیڈٹ محمد ارسلان کو چیف آف ایئراسٹاف ٹرافی سےنوازا گیا۔

نیول کیڈٹ سارجنٹ امان اللہ کو چیف آف دی ایئر اسٹاف ٹرافی دی گئی ، اسکواڈرن آفیسر جنید ملک کو اعزازی شمشیر سے نوازا گیا۔

یاد رہے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گرین پاکستان انیشیٹو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے والوں کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ کہ آج کے دور میں معاشی استحکام کے بغیر مکمل خود مختاری کا تصور ممکن نہیں، پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے سفر میں کسی قسم کا عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائیگا۔

آرمی چیف نے مزید کہا تھا کہ منفی پروپیگنڈا، سوشل میڈیا ٹرائلز ہماری توجہ ترقی اور خوشحالی کیلیے کام کرنے سے نہیں روک سکتے، آئیے ہم سب مل کر منفی قوتوں کو مسترد کریں اور پاکستان کی ترقی واستحکام کے سفر پر مرکوز رہیں۔ انشااللہ عوام کے تعاون اور سپورٹ سے پاکستان میں ترقی کا سفرجاری رکھیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں