تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

مصرکا کتوں اورگدھوں کے شناختی کارڈ بنانے کا فیصلہ

قاہرہ: پاکستان کے بعد مصرمیں بھی گدھوں اورکتوں کا گوشت قصابوں کی دکانوں میں فروخت ہونے پرمصری حکومت نے کتوں اور گدھوں کی شناخت لئے انوکھا فیصلہ کرلیا۔

مصرکے مقامی اخبارمیل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مصرمیں موجود تمام گدھوں اورکتوں کے شناختی کارڈ بنائے جائیں گے اوران کی چیکنگ کا بھی نظام وضع کیا جائے گا۔

مصر میں گدھوں اورکتوں کے گوشت کی فروخت کے بعد چھاپہ مارکاروائیاں بھی جاری ہیں لیکن اب شناختی کارڈ بن جانے کے بعد کسی کا گدھا یا کتا غائب ہوا تواس کی تحقیقات کی جائیں گی کہ کہیں گدھا یا کتا قصاب کی دکان پر تو فروخت نہیں ہورہا۔

دوسری جانب مصرکی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے سربراہ حسین منصورنے بھی ایک حیرت انگیز بیان دیا ہے کہ گدھے کا گوشت مضرِ صحت نہیں ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا پاکستان میں بھی کتوں اور گدھوں کے گوشت کی روک تھام کیلئے شناختی کارڈ کاطریقہ کار کو رائج کیا جاسکے گا کہ نہیں ؟۔

Comments

- Advertisement -