اشتہار

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق سیشن جج شاکر اللہ مروت کو ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سنگم پر واقع گرہ محبت اڈہ کے مقام سے اغوا کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے سیشن جج کی گاڑی کو نذر آتش کیا اور ان کے گین مین اور ڈرائیور کو چھوڑ دیا۔

- Advertisement -

پولیس نے معاملے کا علم ہونے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ادھر، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو مبینہ مغوی جج کی بحفاظت بازیابی کیلیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جج کو بازیاب کروانے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ جج کا مبینہ اغوا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک واقعہ ہے، اس میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹانک کے قریب سیشن جج وزیرستان کا اغوا ہونا انتہائی تشویشناک ہے، علی امین گنڈاپور بتائیں قیام امن میں کیوں سنجیدہ نہیں؟

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جج کے اغوا کی خبروں نے عوامی عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں