پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

سانحہ 9مئی یوم سیاہ پر افواجِ پاکستان کا واضح مؤقف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : سانحہ 9مئی یوم سیاہ پر افواجِ پاکستان نے واضح مؤقف میں کہا کہ 9مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں سےکوئی نہ سمجھوتہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ااور سروسز چیفس نے سانحہ 9 مئی یوم سیاہ پر ہونیوالی مجرمانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ برین واشڈشرپسندوں نےبغاوت کی ،جان بوجھ کرریاستی اداروں کیخلاف تشددکاسہارا لیا، شرپسندعناصر نے جان بوجھ کرریاست کی مقدس علامتوں ،قومی ورثے کےمقامات کی توڑ پھوڑ کی ، اس توڑ پھوڑ کا مقصد ملک میں خود ساختہ اور تنگ نظر انقلاب لانے کی ناکام کوشش تھی۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نےتحمل کیساتھ تخریب کاروں ،منصوبہ سازوں کی گھناؤنی سازش کوناکام بنا دیا، شر پسندعناصرکامقصدافراتفری پھیلا کرعوام ،مسلح افواج میں تصادم کوہوا دےکرپاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ قومی ہم آہنگی،استحکام کونقصان پہنچانےمیں ناکام عناصرنے مسلح افواج ،ریاست کیخلاف نفرت کی مہم شروع کی، شرپسندعناصرنے بیانیےکوتوڑمروڑکرخودکوبری الذمہ اورالزام ریاستی اداروں پرڈالنےکی بھی کوشش کی، انہی وجوہات پر9مئی کےمنصوبہ سازوں،سہولت کاروں اورکرنیوالوں سےکوئی نہ سمجھوتہ ہوگا اور مجرموں کوسزا ملے تاکہ مستقبل میں ہیروز،اتحادکی علامتوں کی بےحرمتی کی کسی کوجرات نہ ہو۔

ترجمان کے مطابق آج کے دن مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کےعزم کی تجدید کرتی ہے اور مسلح افواج اندرونی وبیرونی دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے پرعزم ہے۔

پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدااور ان کے خاندان پاکستان کا فخر ہیں ، پاکستان کی مسلح افواج اپنے وقار اور عزت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کا عہد کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج کا پاکستانی عوام کے ساتھ بہت خاص رشتہ ہے، آئیے آج پاکستان کوکمزور کرنے کی سازشوں کی پرزور مذمت کریں اور اپنے پیارے ملک کی خوشحالی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں، پاکستان کی مسلح افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں