اتوار, جون 2, 2024
اشتہار

وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبہ کی فوری وطن واپسی کیلیے انتظامات کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں طلبہ وطن واپسی کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں طلبہ وطن واپسی کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی کہ وہ کرغزستان میں موجود تمام پاکستانی طلبہ اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہیں اور زخمی طلبہ کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایسے طلبہ جو اپنے خاندان کے ساتھ کرغزستان میں مقیم ہیں ان کی واپسی کا انتظام کیا جائے اور حالات معمول پر آنے کے باوجود اگر کوئی طالبعلم وطن واپس آنا چاہتا ہے تو انہیں سہولیات فراہم کی جائیں۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ سے اپنی ملاقات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے، مذکورہ علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ کل رات اور آج کوئی پرتشدد واقعہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلبہ محفوظ ہیں اور کچھ پاکستانی طلبہ آج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغزستان سے پاکستان پہنچیں گے۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان منسوخ

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خصوصی طیارہ آج شام بشکیک کرغزستان کے لیے روانہ ہوگا جو رات کو 130 پاکستان طلبہ کو لے کر وطن واپس پہنچے گا۔ اس کے تمام اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں