پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 10روز سے زائد گزرنے کے باوجود موبائل سمز بند کرنے کےاحکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔

جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے سمز بند کرنے کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا، جس سے بڑی تعداد میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

- Advertisement -

ایف بی آر نے 15مئی تک نان فائلرزکی سمزبند نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔

5لاکھ سےزائدنان فائلرزکی سمز نہ بندکرنےکیخلاف ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی اے، ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی جائےگی، ایف بی آر نےدرخواست دائر کرنے کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت شروع کردی ہے۔

ایف بی آر ، وزارت خزانہ حکام پی ٹی اے اورٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف درخواست دائر کرنے پر متفق ہیں۔

یاد رہے  سمز بلاک کرنے پر ایف بی آر اور موبائل کمپنیوں میں مذاکرات ناکام ہو گئے تھے، ذرائع کا کہنا تھا کہ موبائل کمپنیوں کی جانب سے نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے سے انکار کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق موبائل کمپنیوں کی جانب سے تکنیکی و آپریشنل رکاوٹوں کی نشان دہی کی گئی، ٹیلی کام کمپنیوں کا کہنا تھا کہ سموں کی بندش پر عمل درآمد کرنے میں قانونی مسائل ہیں۔

ذرائع نے کہا اس سلسلے میں موبائل آپریٹرز اور ایف بی آر حکام کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا، فی الوقت کمپنیوں نے موبائل سمز کی بندش کی کوئی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں