اشتہار

کافی کا استعمال جسم میں قوت مدافعت پیدا کرتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کافی پینا نہ صرف تھکاوٹ دورکرتا ہے بلکہ یہ جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے.

کافی کے شوقین افراد اب مزہ کے ساتھ ساتھ صحت بھی بہتر بنائیں۔ ماہرین کے مطابق کافی میں موجود کیفین نہ صرف تھکاوٹ دورکرتا ہے بلکہ یہ جسم میں قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

- Advertisement -

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ دن بھر زیادہ کام کی وجہ سے یا گھریلو پریشانیوں سے ذہنی پریشانی اور دباؤ کا شکار ہوں انھیں ایک کپ کافی پی لینے سے ذہنی پریشانی سے نجات مل سکتی ہے ، کافی کا مسلسل استعمال کینسر جیسی بیماری کے خطرے کو بھی کم کردیتا ہے جب کہ کینسر جلد کا ہویا کسی بھی قسم کا کافی اس بیماری کے خطرے کو کم کردیتی ہے۔


امریکی طبی ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کھلاڑیوں کیلئے کافی پینا کیفین کی گولیاں کھانے سے بہتر ہے کیوں کہ یہ قوت مدافعت بڑھا کر ان کی کارکردگی کو بہتر بناسکتی ہے۔

حالیہ امریکی تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ورزش اورخوراک کے ساتھ ساتھ کافی کا استعمال موت کا سبب بننے والی کئی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کا سبب بن سکتا ہے۔

امریکی ہارورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے مطابق روزانہ 3سے5کپ کافی پینا امراضِ قلب، رعشہ اور ذیابیطس جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ کافی کا استعمال شوگراور دل کی بیماریوں کے سبب ہونے والی شرح اموات میں کمی کا باعث بنتا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں