23.8 C
Dublin
بدھ, مئی 22, 2024
اشتہار

پنجاب میں فیلڈ اسپتال منصوبے کا افتتاح، 32 قائم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں فیلڈ اسپتال منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے پہلے کنٹینرز جلاؤ گھیراؤ کیلیے استعمال ہوتے تھے اب صحت کی سہولتیں ملیں گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فیلڈ اسپتال منصوبے کا افتتاح کر دیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے پہلے کنٹینرز جلاؤ گھیراؤ کیلیے استعمال ہوتے تھے اب صحت کی سہولتیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج سے پورے پنجاب میں 32 اسپتال پھیل جائیں گے۔ اس مفت اسپتال میں وہ تمام سہولتیں موجود ہیں جو کلینک میں ہوتی ہیں۔ فری اسپتال میں او پی ڈی، حفاظتی ٹیکوں، فرسٹ ایڈ، اسکول ہیلتھ نیوٹریشن، ڈلیوری، الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، ریڈیا لوجی کی سہولتیں ہوں گی جب کہ خواتین کے لیے لیڈی ہیلتھ ورکرز موجود ہوں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپتال سے 130 کے قریب مفت دوائیں ملیں گی۔ ایمرجنسی کی صورت میں سرجری کی سہولت بھی موجود ہے۔ آج پہلے فیلڈ اسپتال کے ساتھ میں خود بہاولپور جا رہی ہوں تاکہ مریضوں کو ملنے والی سہولتوں کا خود معائنہ کر سکوں۔

- Advertisement -

مریم نواز نے کہا کہ مجھ پر الزام لگتا ہے کہ ٹک ٹاک بن رہی ہیں ویڈیوز بن رہی ہیں۔ الزام لگانے والے بھی اے سی کمروں سے باہر نکلیں اور عوام کی خدمت کریں تو آپ کی بھی ویڈیوز بنیں۔ ٹوئٹ کر دینا ٹی وی پر بیان داغ دینا بہت آسان کام ہے۔ مجھے نواز شریف کا حکم ہے کہ میں نے ہر سیکنڈ عوام کی خدمت میں گزارنا ہے۔ میں روز اپنے والد کی دعا لے کر گھر سے نکلتی ہوں اور رات کو جب گھر جاتی ہوں تو وہ کھانے پر میرا انتظار کر رہے ہوتے ہیں جہاں میں انہیں دن بھر کی عوامی خدمت سے آگاہ کرتی ہوں۔

وزیر اعلیٰ کے 200 کلینک آپ کے دروازے پر جا کر آپ کا علاج کریں گے۔ ہم نے مفت دوائیاں دوبارہ شروع کیں جو مریضوں کو ان کے گھروں کے دروازے پر پہنچائی جائیں گی۔ پنجاب کے 2500 بیسک ہیلتھ یونٹ کی ری ویمپنگ ہو رہی ہے۔ اگلے 6 ماہ میں 300 بیسک ہیلتھ یونٹ کو ری ویمپ کردیں گے

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی ایئر ایمبولینس پنجاب میں شروع کرنے جا رہے ہیں۔ غریب مریضوں کی صحت پرمیں کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گی کیونکہ امیر تو فون کر کے اعلیٰ طبی سہولتیں حاصل کر لیتا ہے۔ میں اپنی مدت میں ہر ڈسٹرکٹ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنا کرجاؤں گی۔ پاکستان کا پہلا اسٹیٹ آف دی آرٹ کینسر اسپتال ہم بنانے جا رہے ہیں۔ صحت کارڈ کے مسائل حل کر کے اسے ری لانچ کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں