تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت کا پاکستان سے کلبھوشن تک قونصلررسائی کا مطالبہ

نئی دہلی: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پاکستان میں پکڑےجانے والے ’را‘ کے ایجنٹ پرعائد الزامات رد کرتے ہوئے پاکستان سے قونصلررسائی کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی دفترِخارجہ نے پاکستان میں گرفتار ہونےوالے راکے افسر کلبھوشن یادو کی ویڈیو پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اسے بے بنیاد قراردے دیا۔

بھارتی دفترخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کلبھوشن بھارتی بحریہ کا سابق افسرہے اورایران میں اپنا قانونی کاروبارکررہا تھا۔

اعلامیے میں کہا گی ہے کہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو حقائق پرمبنی نہیں ہے بلکہ ایسا لگتا ہے کہ کلبھوشن کو ایسا کرنے کے لیے کہاگیا ہے۔

بھارتی دفترِ خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ کلبھوشن تک بھارتی سفارتی حکام کو قونصلررسائی فراہم کی جائے تاکہ معاملے کی وضاحت ہوسکے۔

بھارتی دفترِخارجہ نے یہ بھی کہا ہے کہ کلبھوشن ایران میں کاروبارکررہا تھااوراس کی پاکستان سے برآمدگی تشویش ناک ہے ، ممکن ہے کہ اسے اغوا کرکے ایران سے پاکستان لایاگیا ہو۔

واضح رہے کہ بلوچستان سے گرفتارہونے والے بھارتی جاسوس نے پاکستانی حکام کے ساتھ رضاکارانہ تعاون کرتے ہوئے ’را‘ کی پاکستان میں سرگرمیوں کا اعتراف کیا تھا، جن میں بلوچستان اورکراچی میں دہشت گرد عناصر کی مدد کرنا شامل ہے۔

Comments

- Advertisement -