اشتہار

صولت مرزا کے ساتھی منہاج قاضی کو بیوہ شاہد حامد نے شناخت کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شاہد حامد قتل کیس میں سابق ایم ڈی کے الیکٹرک شاہد حامد کی بیوہ اور بیٹے نے ملزم منہاج قاضی کو شناخت کر لیا،شاہد حامد قتل کیس میں صولت مرزا کو پہلے ہی پھانسی دی جا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوے دن کی حراست کے بعد پولیس کے حوالے کیے گئے ملزم منہاج قاضی کو ٓاج سابق ایم ڈی کے الیکٹرک شاہد حامد کے قتل کیس میں عدالت میں پیش کیا،جہاں مقتول شاہد حامد کی بیوہ اور بیٹے نے ملزم کو شناخت کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم قاضی منہاج صولت مرزا کا ساتھی تھا،ملزم نے صولت مرزا کے ساتھ مل کر سابق ایم ڈی کے الیکٹرک شاہد حامد کو ان گھر کے سامنے 5 جولائی 1997 کو فائرنگ کے قتل کر دیا تھا،شاہد حامد کی بیوہ چشم دید گواہ تھی،جنہوں نے صولت مرزا کو بھی شناخت کیا تھا۔

- Advertisement -

گرفتار منہاج قاضی کا ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کا اعتراف


ملزم منہاج قاضی اپلائیڈ کیمسٹری میں ماسٹر ڈگری رکھتا ہے، جو مبینہ طور پر شاہد حامد کو قتل کرنے کے بعد بنگلہ دیش چلا گیا تھا،ملزم نے بعد ازاں جنوبی افریقہ میں سکونت اختیار کی،ملزم منہاج قاضی کو 3 ماہ قبل رینجرز نے رنچھورلائن سے اس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا، دورانِ تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ جنوبی افریقہ،دبئی میں مقیم ٹارگٹ کلرز کراچی میں کاروئیوں کو مانیٹر کر رہے ہیں۔

واضع رہے اس قبل سابق ایم ڈی کے الیکٹرک شاہد حامد قتل کیس میں صولت مرزا کو 12 مئی 2015 کو پھانسی دی جا چکی ہے صولت مرزا کو 1998 میں بنکاک سے کراچی آتے ہوئے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 24 مئی 1999 میں پھانسی کسزا سنائی تھی،جس کے بعد ملزم نے ہائی کورٹ و سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو کہ مسترد کر دی گئی تھیںسزا سنائی تھی،جس کے بعد ملزم نے ہائی کورٹ و سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو کہ مسترد کر دی گئی تھیں


صولت مرزا کو پھانسی دیدی گئی


Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں