تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تھائی لینڈ میں اسکول کے ہاسٹل میں آتشزدگی، 17 طالبات ہلاک

بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک نجی اسکول کے ہاسٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 17 طالبات ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئیں۔ 2 طالبات لاپتہ بھی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی تھائی لینڈ کے صوبہ چیانگ رائی میں واقع اسکول کے ہاسٹل میں شب 12 بجے آگ لگی۔ تمام طالبات اس وقت تک سوچکی تھیں چنانچہ بچاؤ کے اقدامات کرنے میں وقت لگا۔

school-fire

آتشزدگی میں 17 طالبات ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئیں۔ ہلاک ہونے والی طالبات کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی طالبات میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے میں 2 طالبات لاپتہ بھی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔ ہلاک ہونے والی طالبات کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق انہوں نے کھڑکیوں کے ذریعے 20 کے قریب طالبات کو عمارت سے باہر نکالا۔ لیکن اس میں بہت وقت لگا اور آگ بہت تیزی سے پھیلتی چلی گئی۔

حادثے کا شکار یہ اسکول غریب طلبا کو تعلیم فراہم کرتا تھا۔ اسکول میں زیر تعلیم طالبات زیادہ تر آس پاس کے دیہاتوں سے تعلق رکھتی تھیں۔ اسکول انتظامیہ نے حادثے کے پیش نظر اسکول کو جمعہ تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -