تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

دھوکا دہی کے سنگین الزامات، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف تحقیقات کا حکم

یروشلم : اسرائیل کے اٹارنی جنرل نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ان دنوں خود اپنے ملک میں شدید تنقید کا شکار ہیں اسرائیلی اٹارنی جنرل نے اپنے ہی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا، اسرائیلی وزیراعظم پر دھوکا دہی کے سنگین الزامات ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر جرمنی سے آبدوزوں کی خریداری میں گھپلے کا الزام ہے اور اس حوالے سے ان کی جانب سے تردید کر دی گئی ہے

دوسری جانب اسرائیلی ٹی وی نے نیتن یاہو کیخلاف دستاویزات پیش کردیں ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف 9ماہ پہلے خفیہ انکوائری شروع کی گئی تھی،جس کے بعد نیتن یاہو کے خلاف فوجداری تفتیش کی سفارش کی گئی تھی۔


مزید پڑھیں : اقوام متحدہ میں قراردادمنظور ہونے پر اسرائیل سخت برہم


یاد رہے کہ ان دنوں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیرقانونی اسرائیلی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد منظور ہونے کے بعد امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ امریکہ نے قرارداد کو ویٹو کیوں نہیں کیا جبکہ الزام عائد کیا ہے کہ قرارداد کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے۔

Comments

- Advertisement -