اشتہار

پاکستان میں‌ دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں، آرمی چیف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن عمل کی حمایت کرتے ہیں، الزام تراشی سے پائیدار امن اور استحکام کو نقصان پہنچے گا، پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں۔

یہ بات آرمی چیف نے امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹیل نے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ملاقات میں خطے اور افغانستان میں سلامتی کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

- Advertisement -

qamar-bajwa-post-1

آرمی چیف نے امریکی جنرل سے گفتگو میں کہا کہ خطے میں استحکام اورانسداد دہشت گردی آپریشن میں امریکی تعاون اہم ہے، الزام تراشی سے پائیدار امن اوراستحکام کو نقصان پہنچتا ہے، پاکستان افغان قیادت پر مشتمل امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گروں کےخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہے، پاکستان میں دہشت گردوں کا کوئی محفوظ ٹھکانہ نہیں۔

اس موقع پرامریکی جنرل جوزف ووٹیل کا کہنا تھا دہشت گردوں کےخلاف پاک فوج کی کامیابیاں تسلیم کرتے ہیں، پاک افغان سرحد پرسیکورٹی بہتر بنانے کے اقدامات کریں گے، افغانستان میں امن کے لیے تمام فریقوں کے مذاکرات ضروری ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی جنرل نے جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات سے بھی ملاقات کی۔ امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں