اشتہار

پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: پاکستان سپر لیگ 2017 کا فائنل صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کروانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔ فیصلہ تمام فرنچائز مالکان اور پی ایس ایل حکام نے متفقہ طور پر کیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں پی ایس ایل سے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں تمام فرنچائز کے مالکان، پی ایس ایل چیئرمین نجم سیٹھی اور دیگر حکام موجود تھے۔

اجلاس میں موجود تمام شرکا نے کھیل کے ذریعہ دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے طے شدہ شیڈول کے مطابق فائنل لاہور میں ہی منعقد کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے آغاز کے ساتھ ہی فائنل لاہور میں کروانے کا شیڈول طے کیا گیا تھا تاہم پاکستان میں حالیہ چند دنوں میں پے در پے دہشت گردی کے واقعات بشمول لاہور دھماکے کے بعد اس فیصلے پر غیر یقینی کے سائے منڈلانے لگے تھے۔

لاہور دھماکے کے باوجود پی ایس ایل حکام نے اعلان کیا تھا کہ وہ فائنل لاہور میں ہی منعقد کریں گے، اگر غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار نہ ہوئے تو فائنل ان کے بغیر ہی منعقد کیا جائے گا۔

تاہم پی ایس ایل حکام نے ایک بار پھر پاکستان سے کھیل کی رونقوں کو ختم کرنے کا دہشت گردانہ منصوبہ ناکام بناتے ہوئے فائنل لاہور میں ہی کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے فائنل کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں