ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں پڈوکاریز ڈیم ٹوٹ گیا اور مختلف حادثات و واقعات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چمن میں ڈیم ٹوٹنے سے محمود آباد کا علاقہ ڈوب گیا اور متعدد مکانات بہہ گئے، رحمان کہول روڈ، بائی پاس میں متعدد مکانات کی دیواریں گرگئیں۔

سیلابی ریلوں میں دو درجن سے زائد ٹرانسفارمر، کھمبے بہہ گئے، سیلابی ریلے میں ریلوے ٹریک بھی بہہ گیا جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ بھی تین گھنٹوں سے بند ہے۔

- Advertisement -

مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن میں مختلف حادثات و واقعات میں خواتین، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

ادھر شین تالاب میں گاڑی بہہ گئی جس کے نتیجے میں تین خواتین اور دو بچے جاں بحق ہوئے اور گاڑی کا دیوار زخمی ہوگیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ناظم چوک پر دیوار گرنے سے خاتون جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں