ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

بھارت میں افغانستان کی خاتون سفارت کار مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں متعین افغانستان کی خاتون سفارتکار نے کروڑوں روپے کا سونا انڈیا اسمگل کرنے کے الزام کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارت میں افغانستان کی خاتون قونصل جنرل ذکیہ وردک پر دبئی سے انڈیا 18 کروڑ بھارتی روپے سے زائد مالیت کا 25 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کا الزام سامنے آیا ہے جس کے بعد انہیں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذکیہ وردک کو اپریل کے آخری ہفتے میں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس نے ممبئی ایئرپورٹ پر روکا تھا اور ان سے سونا برآمد ہوا تھا۔

- Advertisement -

حکام نے سونا ضبط کر کے مقدمہ تو درج کر لیا تھا، مگر خاتون کو سفاتی استثنیٰ حاصل ہونے کے باعث گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔

ذکیہ وردک نے اپنے مستعفی ہونے کی وجہ ذاتی حملوں، بدنامی اور اس نظام میں واحد خاتون نمائندہ ہونے کی وجہ سے غیر منصفانہ طور پر نشانہ بنانے والے عوامی بیانیے کو قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران نہ صرف مجھے بلکہ میرے قریبی رشتے داروں اور خاندان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سفارت کار نے کہا کہ اگرچہ ان پر حملے حیران کن نہیں تھے کیونکہ وہ عوامی زندگی میں ہیں، لیکن وہ اپنے قریبی لوگوں پر ہونے والے اثرات کے لیے تیار نہیں تھیں۔

واضح رہے کہ ذکیہ وردک کی بطور سفارتکار بھارت میں تقرری افغانستان میں پچھلی اشرف غنی حکومت نے کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں