منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

چاول کھانے کے بعد یہ پھل ہرگز نہ کھائیں

اشتہار

حیرت انگیز

کھانا کھانے کے بعد بہت سے لوگوں کی خواہش یا کوشش ہوتی ہے کہ کوئی پھل کھا لیا جائے بظاہر تو یہ عمل بے ضرر سا دکھائی دیتا ہے کیونکہ پھل صحت کیلئے مفید ہوتے ہیں لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق پیٹ بھر کھانے کے بعد پھل کھانے کا اتنخاب بھی کافی منفی عمل ہے کیونکہ پھل کھانے کا بھی ایک صحیح اور مناسب وقت ہوتا ہے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں معروف ہربلسٹ ڈاکٹر بلقیس نے بتایا کہ چاول کھانے کے بعد کبھی بھی تربوز نہیں کھانا چاہیے اس سے قوی امکان ہے کہ فوڈ پوائزنگ ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

نے کہا کہ تربوز کو رات کو سونے سے پہلے بھی نہیں کھانا چاہیے ژالے سرحدی کا کہنا تھا کہ جب تک سورج کی روشنی ہوتی ہے تب تک انسان کا میٹا بولزم سسٹم تیز کام کرتا ہے اور مغرب کے بعد یہ نظام سست ہوجاتا ہے اسی لیے کہا جاتا ہے کہ جب تک روشنی ہے تب تک پھل کھاؤ۔

یاد رکھیں !! پھلوں کو ہمیشہ خالی پیٹ کھانا چاہیے ورنہ کھانے کے بعد پھل کھانا آپ کے نظام ہاضمہ کو متاثر کرے گا جس سے دیگر امراض کو پنپنے کا موقع ملتا ہے۔

کھانے کے فوراً بعد پھلوں کا استعمال معدے میں تناؤ کی صورتحال پیدا کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں خوراک کو معدے اور آنتوں سے گزرتے ہوئے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو خرابی صحت کی وجہ بنتا ہے۔

لہٰذا ہمیشہ کھانا کھانے کے کم از کم دو گھنٹے بعد پھل کھائیں یا پھر بہتر یہ ہے کہ پھلوں کو خالی پیٹ کھائیں اور کھانے کے اوقات میں نہ کھائیں۔

اس کے علاوہ ماہرین صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کھانے کے فوراً بعد چائے پینا بھی معدے کے لیے نقصان دہ ہے۔ چائے میں موجود کیفین ہاضمے کو متاثر کرتی ہے۔

اسی طرح کھانے کے فوراً بعد نہانا یا فوراً بعد سو جانا بھی نظام انہضام کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔ اس کی وجہ سے آنتوں میں انفیکشن ہو سکتا ہے جو دیگر کئی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں