ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

احمد شہزاد نے محمد حارث پر بڑا الزام عائد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کرکٹر احمد شہزاد نے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث پر سنگین الزام عائد کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی احمد شہزاد نے نجی ٹی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث پر ٹیم میں واپسی کے لیے ’پی آر‘ مہم چلانے کا الزام لگایا ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ ’ حارث کی ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے کوئی قابل ذکر پرفارمنس نہیں ہے، انہوں نے صرف پی ایس ایل میں ایک نصف سنچری بنائی ہے جس کے بعد انہیں ٹیم میں سلیکٹ کیا گیا، ٹیم میں لانے کے لیے زبردستی کمپین چلائی گئی‘۔

- Advertisement -

سابق کھلاڑی نے کہا کہ حارث کو ٹیم میں کیوں منتخب کیا جائے؟ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران صرف 25 اور 23 رنز بنائے، حارث کی حالیہ پرفارمنس بھی خراب رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں 10 سال تک کھیلنے والے لوگوں کو چانس نہیں ملتا، اب ورلڈ کپ میں سلیکٹ نہ ہونے پر پھر ان کی کمپین چل رہی ہے، وہ کھلاڑی کہاں جائے جس کے پاس کمپین چلانے کے لیے بھی پیسے نہیں ہے؟۔

واضح رہے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا تھا، جس میں 2 وکٹ کیپرز محمد رضوان اور اعظم خان کو سلیکٹ کیا گیا تاہم محمد حارث اس اسکواڈ کا حصہ نہیں ہے۔

اعلان کردہ پاکستانی اسکواڈ

اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، عباس آفریدی، عرفان خان شامل ہیں۔

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز

واضح رہے کہ پاک آئرلینڈ ٹی 20 سیریز کا آغاز 10 مئی سے ہوگا۔ قومی ٹیم یہاں 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں آئرش ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی جس کے بعد گرین شرٹس انگلینڈ کے لیے اڑان بھریں گے۔

دورہ انگلینڈ میں چار میچوں پر مشتمل سیریز کے میچز 22، 25، 28 اور 30 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم انگلینڈ سر زمین سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کے لیے امریکا روانہ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں