پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

بنگلہ دیشی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلہ دیش کے شہر چٹوگرام میں فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق چٹوگرام میں ٹرینر لڑاکا طیارہ فنی خرابی کے باعث دریا میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

دونوں پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے جان بچانے میں کامیاب رہے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں شعلوں میں لپٹ فائر جیٹ کو پانی میں گرتے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

چٹوگرام میٹروپولیٹن پولیس کی ڈپٹی کمشنر شکیلہ سلطانہ کا کہنا ہے کہ طیارہ ٹکڑے ٹکرے ہوکر بکھر گیا جبکہ طیارہ بوٹ کلب کے پیچھے دریائے کرنافولی میں گر کر تباہ ہوا ہے۔

روسی ساختہ وائی اے کے 130 کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک جدید تربیتی طیارہ ہے اور اسے چوتھی اور پانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں کی تربیت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

طیارے کو ہلکے جنگی طیارے کے دور پر اور بطور جاسوس طیارے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، بنگلہ دیشی فضائیہ کے بیڑے میں درجنوں طیارے موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں