10 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

’ایڈ ہے یا پرابلم!‘ ایپل آئی پیڈ کا نیا اشتہار سخت تنقید کی زد میں آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایپل کمپنی کی جانب سے اپنے نئے سلم آئی پیڈ پرو موبائل فون کے لیے بنایا گیا اشتہار ہالی وڈ اداکاروں اور صارفین کو کچھ خاص پسند نہیں آیا۔

ایپل کے نئے آئی پیڈ پرو کے مارکیٹ میں آنے میں مزید ایک ہفتہ باقی ہے تاہم ’اب تک کے سب سے پتلے ایپل پروڈکٹ‘ کے لیے کمپنی نے جو اشتہار بنایا ہے وہ تنقید کی زد میں آگیا ہے اور بظاہر لگ رہا ہے کہ یہ موبائل کی فروخت پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے۔

ٹیک کمپنی نے نئے آئی پیڈ کو 15 مئی کو لانچ کرنے سے قبل ایک ورچوئل اشتہار جاری کیا ہے، تقریباً ایک منٹ کے اشہتار کو ’کرش‘ کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

اس اشہتار کو ایپل کی ان ہاؤس ٹیم کی جانب سے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ 1971 کی ایک دھن ’’آل آئی ایور نیڈ ایز یو‘‘ کے ساؤنڈ ٹریک کے ساتھ اس کا پرومو تخلیق کیا گیا ہے۔

سی ای او ٹم کک نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں نہ صرف اشتہار بلکہ آنے والے ٹیبلٹ موبائل کی بھی تعریف کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’ذرا ان تمام چیزوں کا تصور کریں جو اسے بنانے کے لیے استعمال ہوں گی!‘۔

تاہم کئی مشہو بالی وڈ اداکاروں اور صارفین کو یہ اشہتار بالکل بھی پسند نہیں آیا اور انھوں نے اس پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایپل کی بے حسی اور غلطی پر ہیو گرانٹ اور جسٹن بیٹ مین جیسے اداکاروں نے بھی تنقید کی ہے۔

ہیوگرانٹ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر سی ای او ٹم کک کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’اسے انسانی تجربے کی تباہی کہہ سکتے یں اور اس کے لیے سلیکون ویلی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔‘

چیو ہوڈاری کوکر نامی صارف نے لکھا کہ یہ ایپل کا اشتہار ایک پرابلم ہے۔ یہ کس قسم کا ہپ ہاپ ہے کہ ’برے کا مطلب اچھا ہے‘، لیکن یہاں مسئلہ ہی مسئلہ ہے۔

امریکن اداکارہ جسٹن بیٹ مین نے ٹم کک کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’سچ میں، آپ کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟‘

دوسری طرف ٹم کک کی مذکورہ ٹویٹ کو 28 ملین بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ میں 7.8 ملین لوگوں نے اس پر اپنے کمنٹس کیے ہیں جبکہ کافی کم لوگوں نے اس پوسٹ پر مثبت کمنٹس کیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں