20.6 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری، غیرحاضری پرمچلکے ضبط ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا.

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 3 صفحات پرمشتمل حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ پیش نہیں کی گئی پہلے ڈاکٹر کرسٹوفر بیکر اور پھر ڈاکٹررنجیت کی رپورٹس جمع کرائی گئی ہیں.

جس میں سے ایک رپورٹ انجیوگرافی اور دوسری رپورٹ دل کی شریان سے متعلق تھی جب کہ 6 نومبر کو تیار ہونے والی بھارتی ڈاکٹر رنجیت کی جمع کرائی گئی رپورٹ بھی نئی نہیں ہے.

- Advertisement -

احتساب عدالت جج نے کہا کہ ان حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، ملزم جان بوجھ کرعدالت کے سامنے پیش نہیں ہو رہا چنانچہ اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں.

حکم نامے کے متن کے مطابق ضامن نے آئندہ سماعت پر ملزم کو پیش نہ کیا تو مچلکے ضبط ہوں گے جب کہ پراسیکیوٹر نیب نے وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا بھی کی ہے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں