اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

غیر قانونی ریت نکالنے والے ملزمان نے اے ایس آئی کو ٹریکٹر سے کچل دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے مدھیہ پردیش میں غیر قانونی طور پر ریت نکالنے والوں نے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو ٹریکٹر ٹرالی سے کچل کر مار ڈالا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اے ایس آئی مہندر باگری غیر قانونی ریت کی کھدائی کی اطلاع ملنے کے بعد شہڈول گئے تھے جہاں غیر قانونی طور پر ریت نکالنے والوں نے نہیں ٹریکٹر سے کچل کر ہلاک کردیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلع ہیڈکوارٹر سے 90 کلومیٹر دور بیوہاری تھانہ علاقے کے تحت بدولی گاؤں میں ہفتہ-اتوار کی درمیانی شب پیش آنے والے قتل کے اس واقعہ کے سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

بیوہاری پولس اسٹیشن کے اہلکار کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی مہیندر باگری دو ساتھیوں کے ساتھ کسی معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کرنے جا رہے تھے۔

افسر نے مزید بتایا کہ راستے میں انہوں نے ریت سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی کو اپنی طرف آتے دیکھا اور اسے روکنا چاہا، مگر وہ نہیں رکا اور گاڑی اے ایس آئی پر چڑھا دی۔

ڈرائیور ٹریکٹر اس واقعے کے بعد چھلانگ لگا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ تیز رفتار ٹریکٹر بے قابو ہو کر ایک پلیا سے ٹکرا کر الٹ گیا۔

رپورٹ کے مطابق ٹریکٹر کا مالک سریندر سنگھ تاحال مفرور ہے، حراست میں لئے گئے ملزمان کے خلاف قتل اور ریت کی غیر قانونی کانکنی کے الزام میں تعزیرات ہند اور کان کنی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کالے جادو کا الزام لگا کر خاتون سمیت دو افراد کو زندہ جلا دیا گیا

میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کا کہنا تھا کہ سریندر سنگھ کو گرفتار کرنے میں پولیس کی مدد کرنے والے کو 30,000 روپے انعام دیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں